5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اونٹ ریس اسمگلنگ کیس: وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے عرب امارات میں اونٹ ریس کیلئے پاکستانی بچوں کی اسمگلنگ کے واقعات اور اس کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے بارے میں وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ?اونٹ ریس کیلئے بچوں کی متحدہ عرب امارات اسمگلنگ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی? وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ810پاکستانی بچے اسمگل کئے گئے جبکہ عرب امارات نے ان کے لئے بطور معاوضہ11 لاکھ33 ہزار200 ڈالر ادا کئے? عدالتی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس میں کہا کہ کتنے محکمے اسمگلنگ روکنے پر مامور ہیں اور ان بچوں کی اسمگلنگ پر کتنے اہل کار پکڑے گئے؟عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے11 جون کو تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ?