تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جاپان میں خودکشی کی شرح میں مزید اضافہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو …جنگ نیوز… جاپان میں خودکشی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا?2009ء میں 33 ہزار افراد نے خودکشی کر کے اپنی جانیں لے لی?جاپانی نیشنل پولیس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں اقتصادی ترقی کیلئے سخت جدوجہد اور ڈپریشن کے باعث 2009ء میں 33 ہزار افراد نے خودکشی کی?گزشتہ سال میں جاپان میں خودکشی کرنے کے رجحان میں اضافہ 2003 ء سے شروع ہوا جب ریکارڈ 34427 شہریوں نے خودکشی کی?رپورٹ کے مطابق ہر ایک لاکھ افراد میں خودکشی کی شرح 24.4 فیصد ہے?دنیا میں خودکشی کا سب سے زیادہ شرح رکھنے والے ممالک میں جاپان کا نمبر دوسرا ہے?پہلے نمبر پر روس ہے جہاں لاکھ میں سے 30.1 فیصد ہر سال خودکشی کر لیتے ہیں جبکہ جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہر لاکھ کے افراد میں سے 23.3 خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے?رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے کا رجحان 50 سے60 سال کی عمر کے افراد میں زیادہ پایا جاتا ہے جو انفرادی یا گروپ خودکشیاں کرتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.