5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عدالتوں سے دہشت گردوں کو مثالی سزائیں نہیں مل رہیں، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عدالتوں سے دہشت گردوں کو مثالی سزائیں نہیں مل رہی ہیں?وہ سینٹرل جیل پشاور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے? انہوں نے کہا کہ سینٹرل جیل پشاور میں 200 جبکہ صوبے کی دیگر جیلوں میں600سے زیادہ دہشت گرد قید ہیں، جنھیں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا? میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پشاور، ہری پور اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں دہشت گردوں کیلئے الگ سیل قائم کئے جائیں گے?