5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب بینک اسکینڈل :نیب حکام ہمیش خان کو لے کر لاہور پہنچ گئے
جنگ نیوز -
لاہور…قومی احتساب بیورو کی ٹیم پنجاب بینک اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہمیش خان کو امریکا سے لے کر لاہور پہنچ گئی ہے? امریکی حکام نے گزشتہ روز ہمیش خان کو نیب کی تین رکنی ٹیم کے سپرد کیا تھا، واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کو ہمیش خان کی واپسی سے متعلق آگا ہ کیا گیا تھا ،جس پر عدالت عظمی? نے انہیں 26مئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے ساتھ تھرڈ ڈگری رویہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی?نیب حکام کے مطابق ملزم کو چنبہ ہاؤس میں قید رکھا جائیگا اور ان سے ہر سوموار کو انکے اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے گی?