تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈرون حملوں اور اسرائیل کے ناجائز قیام کیخلاف جمعیت کا یوم احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت ،شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں اور اسرائیلی ریاست کے ناجائز قیام کے دن کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت یوم احتجاج منایا گیا ? یوم احتجاج کی مناسبت سے شہر کراچی کی مختلف مساجد کے باہرنماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہروں کااہتمام کیاگیا ?مرکزی مظاہرہ جامع مسجد بنوری ٹاؤن نیوٹاؤن پر کیا گیا جسمیں طلبہ سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ?شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر"خود مختار پاکستان پر امریکی ڈرون حملے حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہیں"، "معصوم قبائلیوں پر ڈرون حملے بند کرو"،"امریکی ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے" ، "امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشتگردی نامنظور نامنظور" ،" اسرائیل کا نا جائز قیام امریکہ کی مرہون منت ہے" ،" امریکہ کا جو یار ہے?? غدار ہے غدار ہے" ،"دور ہٹو امریکی یاروں پاکستان ہمارا ہے" کے نعرے درج تھے ? اس موقع پر طلبہ نے امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدیدنعرے بازی بھی کی ?احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے لیکن گذشتہ کئی عرصے سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت نے پاکستان کی خارجہ اورداخلی پالیسی کو شدید متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کو غلام ملک کی حیثیت سے پہچاناجا رہا ہے ?انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے ہمارے حکمرانوں نے امریکی احکامات پر من وعن عمل کیا ہے اور ملکی مفادات پر امریکی خواہشات کو ترجیح دیتے ہوئے پوری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے لیکن ان سب کے باوجود امریکہ پاکستان میں براہ راست دخل اندازی کرتے ہوئے پاکستانی قبائلی علاقوں پر ڈرون میزائلز کی بارش کر رہا ہے جس سے سیکڑوں معصوم اور نہتے عوام امریکی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں?انھوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت و تحفظ پر براہ راست حملے کے مترادف ہے لہذا ہمارے حکمران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے نام نہاد دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ سے قطع تعلق کرتے ہوئے امریکی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.