تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سیمنٹ کی برآمدڈھائی کروڑ ٹن سالانہ تک بڑھا سکتے ہیں، مینوفیکچرر

جنگ نیوز -
کراچی…سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیمنٹ انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے سے اس کی برآمدات سالانہ ڈیڑھ کروڑ ٹن سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ ٹن کی جاسکتی ہے?آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اگر سیمنٹ انڈسٹری کو سہولت فراہم کی گئی تو افغانستان سمیت عراق، مشرق وسطی? اور افریکن مارکیٹس میں سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے?ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ30 سال کے دوران سیمنٹ کی طلب235 فی صد اضافے کے ساتھ3 کروڑ32 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ انڈسٹری میں پلانٹ کے توسیعی پروگرام کے بعد ملک میں سیمنٹ کی مجموعی پیداوار4 کروڑ48 لاکھ ٹن ہوجائے گی جس کے بعد موجودہ کھپت سے1 کروڑ16 لاکھ ٹن سیمنٹ زائد ہوجائے گی?ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ2014 تک مقامی اور علاقائی سطح پر سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث انڈسٹری کی پیداوار میں مزید توسیع کی ضرورت پڑے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.