تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں4 سے9 روپے کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی …ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں4 سے9 روپے کا اضافہ ہوگیاہے، جس کے بعد کراچی میں64 اورشمالی علاقہ جات میں74 روپے فی کلو ہوگئی?یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے ایک اعلامیے میں کہی گئی? اعلامیے کے مطابق کم قیمت کے بعد آٹھ سے دس ہزار ٹن کا اسٹاک فروخت ہونے اور پیداوار میں دو سو ٹن کمی کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں چار تا نو روپے اضافہ کر دیا گیا ہے?اس اضافے سے کراچی و سندھ میں ایل پی جی کی قیمت64 روپے، لاہور میں68 روپے، پشاور میں71روپے، جبکہ سوات، گلگت، فاٹا اور آزاد کشمیر میں74روپے فی کلو ہو گئی ہے?ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی پروڈیوسرز سے کہا ہے کہ وہ پیداوار میں کمی کر کے قیمتیں بڑھانے سے باز آجائیں? دوسری طرف مارکیٹنگ کمپنیزکے مطابق اپریل تا جولائی پیداواری یونٹس کی مینٹی ننس کے باعث پیداوار میں کمی آتی ہے اور موجودہ کمی کی بھی یہی وجہ ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.