5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ میں حج کرایوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے قومی ائیرلائنزکی جانب سے حج کرایوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت دفاع اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں شق وار جواب طلب کر لیا ہے? ذوالفقار بھٹہ ایڈووکیٹ کی دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ قومی ائیرلائن نے حج اور عمرے کی پروازوں میں بلاوجہ اضافہ کیااورحج کیلئے جانے والوں سے معمول کی پروازوں سے زیادہ کرائے وصول کئے جارہے ہیں?