5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عالمی مارکیٹ میں سونا بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
کراچی …عالمی منڈی میں سونا1249 ڈالر50 سینٹس فی اونس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت385 روپے اضافے کے ساتھ33 ہزار85 روپے ہوگئی?بین الااقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جارہی ہے ?ماہرین کے مطابق یورپ میں جاری معاشی سست روی اور یورو کی قدر میں گراوٹ کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے سونے کی خریداری میں دلچسپی لینی شروع کردی ہے? عالمی منڈی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں? آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت450 روپے روپے اضافے کے ساتھ38 ہزار600روپے ہوگئی?اس سے قبل تین دسمبر2009 کودس گرام سونے کی قیمت33 ہزار 342 روپے اور فی تولہ قیمت38 ہزار900 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی تھی?