تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹوئنٹی 20کپ سیمی فائنل:آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…ٹوئنٹی 20ورلڈ چیمپئن کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دے دی ہے، سیمی فائنل کے لئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سیمی فائنل میں وہی ٹیم حصہ لے رہی جس نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا?اس سے قبل بارش کے باعث میچ کے ٹاس میں آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی?پہلے سیمی فائنل کے مقابلے میں یہ سیمی فائنل اس لیے اہم ہے کہ دونوں ٹیمیں دو مختلف فورمیٹ کی عالمی چیمپئن ہیں?بارش کی وجہ سے میچ کے شروع ہونے میں گو کہ کچھ تاخیر ہوئی لیکن دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے یہ میچ نہایت ہی دلچسپی کا سامان لیے ہوئے ہے?واضح رہے کہ گذشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے عالمی ٹوئنٹی 20کپ کا فائنل پاکستان نے اپنے نام کرکے عالمی چیمپئن کاتاج اپنے سر سجایا تھا?سیمی فائنل کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہی ٹیم سیمی فائنل میںآ سٹریلیا کا مقابلہ جس نے جنوبی افریقہ کو سپرایٹ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.