5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: سٹی کورٹ میں دستی بموں سے حملہ، فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں سٹی کورٹ میں کالعدم تنظیم کے رکن کو چھڑانے کیلئے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق حملہ آور زیر حراست ملزم کو چھڑا کر لے گئے ہیں? ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج سٹی کورٹ میں ایک کالعدم تنطیم کے رکن کو پیشی پر لایا گیا تھا? اس دوران مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کر دیا، جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا? فائرنگ اور دھماکوں سے ایک پولیس اہلکار شہزاد جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے?پولیس اہلکار کی لاش اور دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا? پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں? آخری اطلاعات تک پولیس اور ملزمان کے درمیان جوڑیا بازار میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے?