5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: سٹی کورٹ حملہ، ملزمان چار ساتھی چھڑاکر لے گئے،کانسٹیبل شہید
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں سٹی کورٹ میں پولیس اہلکاروں پر دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور کالعدم تنظیم کے چار گرفتارملزمان چھڑا کر لے گئے ، جبکہ واقعے میں پولیس اہلکار شہید ،جبکہ ایک دہشتگرد ماراگیا?ڈی آئی ساؤتھ اقبال محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ سیشن جج سینٹرل کی عدالت میں کالعدم تنظیم جنداللہ سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان مراد شاہ،محمدوزیر،مرتضی? عنایت اورشکیب فاروقی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، پیشی کے بعد مسجد کے راستے آنے والے ملزمان نے پولیس پر3 دستی بموں سے حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد چاروں ملزمان کو چھڑا کرلے جانے میں کامیاب ہوگئے? فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار محمد شہباز جاں بحق ، جبکہ چار افراد سرفراز ، ابوالکلام اور عثمان زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا آپریشن جاری ہے?حملہ آور اپنے ساتھیوں کو لے کر سٹی کورٹ کے سامنے جوڑیا بازار میں گھس گئے اور دوبارہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع کردیا? ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق یہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ماراگیا? پولیس اور ملزمان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے علاقے محاصرہ کرلیا ہے،جوڑیابازار کے راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے? پو لیس اہلکار کی لاش اور تین زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے? جناح اسپتال لاہور طرز کے حملے کے پیش نظر سول اسپتال میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر سکیورٹی انتظامات سنبھال لئے ہیں? پولیس کے مطابق چھڑائے جانے والے ملزمان کوتین روز قبل پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے ٹارگٹ کلنگ کے شبے میں گرفتار کیا تھا،اور انہیں آج ریمانڈلینے کے لئے سینٹرل جیل سے لایاگیاتھا?