تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے268رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
دمبولا. . . . . . ایشیا کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو میچ میں فتح کے لئے268رنز کا ہدف دیا ہے? دنیائے کرکٹ کے دو روایتی حریفوں کے درمیان اس اہم میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ? دونوں پاکستانی اوپنرز نے 71رنز کااچھا آغاز فراہم کیا ،اس اسکور پر عمران فرحت 25رنز کے انفرادی اسکور پر سہواگ کے ہاتھوں ہر بھجن سنگھ کا شکار بنے?ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے شعیب ملک نے بھی آج پر اعتماد39رنز کی اننگ کھیلی لیکن جب پاکستان کا مجموعی اسکور144رنز تک پہنچاتوشعیب ملک ظہیر خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے?پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہو نے والے بیٹسمین سلمان بٹ تھے جن کا پاکستانی مجموعے میں سب سے زیادہ حصہ74رنز رہا،ان کی اننگ میں 9چوکے شامل تھے،بعد میں آنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے51رنز بنائیجس میں 2چوکے اور3چھکے شامل تھے ?شاہد آفریدی 32اور عمر اکمل21رنز بناکر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے?بھارت کی جانب سے پراوین کمار نے3اور ہر بھجن سنگھ نے2وکٹیں لیں جبکہ ظہیر خان اور راوندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی?جیو سپر یہ میچ دمبولا سری لنکا سے براہ راست نشر کر رہا ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.