5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرینا کپور لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرا منڈی‘ میں جلوہ گر ہوں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکارہ کرینا کپور کو ہدایت کار لیلا بھنسالی نے اپنی اگلی فلم ’ہیرامنڈی‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے? سنجے لیلا بھنسالی اور کرینا کپور ایک عرصے سے ایک ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا تاہم اس بار کرینا کپور جب اپنی نئی آنے والی فلم Agent Vinod کی مراکش سے عکس بندی کے بعد واپس آئیں تو سنجے لیلا بھنسالی نے ان سے مل کر اپنے منصوبے کو حتمی شکل دیتے ہوئے انہیں فلم ”ہیرا منڈی“ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ?خود کرینا کا بھی یہی کہنا ہے کہ وہ اور سنجے ایک عرصے سے ایک ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور بالآخر ہمارے درمیان موجود دوریاں اب ختم ہوگئی ہیں اور اب ہم فلم ”ہیرامنڈی“ کے کردار پر بات چیت کررہے ہیں?