تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جند اللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو ایران میں پھانسی دے دی گئی

جنگ نیوز -
تہران…ایران کے باغی گروپ جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو پھانسی دے دی گئی?ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کی اسلامی انقلابی عدالت کے جاری فیصلے کے تحت ریگی کو آج صبح سولی پر چڑھایا گیا? عدالت کے جاری بیان کے مطابق ریگی پولیس، فوج اور عام لوگوں کے خلاف مسلح حملوں، قتل، لوٹ مار اور اقدام قتل اور دہشت پھیلانے میں ملوث تھا? عبدالمالک ریگی کو 69 مختلف جرائم پر سزائے موت دی گئی? ریگی کو اس سال 23 فروری کو دبئی سے کرغزستان جانے والی فلائٹ سے اتار کر گرفتار کیا گیا تھا? ایران کے سیستان بلوچستان صوبے میں کافی عرصے سے جاری بغاوت کی کمان سنبھالنے والا عبدالمالک ریگی1983 میں پیدا ہوا تھا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.