تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی :بم ڈسپوزل اسکواڈ کا افسر تین ماہ سے زیر علاج ،مالی مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . کراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج منیر شیخ ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے باعث گذشتہ تین ماہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں،جبکہ منیر شیخ کی اہلیہ نے اپیل کی ہے کہ انکے علاج کیلئے حکومت مالی معاونت فراہم کرے?بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج منیر شیخ ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے باعث گذشتہ تین ماہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں،اورمینر شیخ کی حالت تشویشناک ہے?انسپکٹر منیر شیخ کی اہلیہ رخسانہ منیر شیخ نے بتایا کہ حکومت اور محکمہ پولیس منیر شیخ کے علاج میں ہمارے خاندان کی معاونت کرے?اہلیہ رخسانہ منیر شیخ کا کہنا ہے کہ منیر شیخ کے علاج کیلئے تین لاکھ روپے درکار ہیں? محکمہ پولیس ویلفیئر فنڈ سے علاج کروائے? اہلیہ منیر شیخ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسپکٹر منیر شیخ کے گردے بھی طبعیت ناساز ہوجانے کے باعث شدید متاثر ہوچکے ہیں?انھوں نے مزید بتایا کہ آغا خان اسپتال میں منیر شیخ کا علاج ممکن ہے،لیکن مالی وسائل موجود نہیں،اہلیہ منیر شیخ نے شکوہ کیا کہ گذشتہ تین ماہ میں اعلی? افسران کو متعدد مرتبہ اطلاع دی گئی ہے،لیکن کوئی مالی معاونت نہیں ہوسکی ہے?واضح رہے کہ انسپکٹر منیر شیخ حاضر سروس ہیں،لیکن علاج کے اخراجات برداشت نہیں کئے جارہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.