5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جھنگ:پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد 3ڈاکوؤں کوچھڑا کر فرار
جنگ نیوز -
جھنگ…جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر پولیس کی وردیوں میں ملبوس چار مسلح افراد تھانہ موچیوالہ پولیس کی حراست سے تین اشتہاری ملزمان کوچھڑا کر فرار ہوگئے ?ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا?جھنگ پولیس نے اشتہاری مجرموں پر مشتمل ایک اہم گروہ کے سرغنہ امتیاز بھٹی کو ساتھی شیخ محمد اقبال سکنہ لودھراں اور محمد ساجد سکنہ وہاڑی کو گرفتار کیا تھا? تھانہ موچیوالہ پولیس اتوار کو ان ملزمان کاعدالت سے ریمانڈ لینے کے بعد تھانے لے جارہی تھی کہ جھنگ فیصل آباد روڈ پر بائی پاس کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس چار مسلح افراد نے موچیوالہ پولیس کی دو گاڑیوں کو روکا اور تینوں ملزمان کو چھڑا کر فرار ہوگئے ? انہوں نے دو پولیس ملازمین سے ان کا اسلحہ بھی چھین لیا? ڈی پی اوجھنگ ڈاکٹر رضوان کی ہدایت پر موچیوالہ پولیس کے ایس ایچ او رانا فرہاد سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے