تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سیاہ کاریں سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہوتی ہیں،مطالعہ

جنگ نیوز -
سڈنی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . اگر آ پ کی کار کا لے رنگ کی ہے تو آ پ کو کا فی محتاط رہ کر ڈرا ئیونگ کر نی چاہیے ۔ ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشا ف ہو ا ہے کہ کا لی رنگ کے کار چلا نے والے ڈرائیور حضرات کو حا دثات کا خطرہ نسبتا ً زیادہ ہو تاہے ۔آسٹریلیا میں کی جا نے والی اس تحقیق میں گزشتہ بیس سال میں ہو نے والے آٹھ لاکھ پچا س ہزار) (850,000 کاروں کے حا دثات کا مطا لعہ کیا گیا جس کے نتا ئج کے مطا بق سب سے زیادہ حادثات کا لے رنگ کی گا ڑیوں کو پیش آ تے ہیں جبکہ سفید ،سنہر ی اور پیلے رنگ کی گاڑیا ں سب سے زیا دہ محفو ظ ہو تی ہیں ۔تحقیق کے مطا بق کا لے رنگ کو گاڑیوں کو حا دثہ پیش آ نے کا خطرہ سینتالیس(47) فیصد زیادہ ہو تا ہے جبکہ گرے ،سلوردو سرے نمبر پر اور لا ل اور نیلے رنگ کی گا ڑیا ں حادثات میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ تحقیق کے مطا بق ان مخصو ص رنگو ں کی گا ڑیو ں کو حا دثات پیش آ نے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ یہ سڑ ک پر نمایا ں نہیں ہو پاتیں اور دو سر ے ڈرائیورز کے لیے ان کو دیکھنا مشکل ہو تا ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کا لے رنگ کی گا ڑیا ں پسند کرنے والے ڈرائیور عام طورخطر ات پسند ہو تے ہیں اور زیا دہ تیز ڈرا ئیو نگ کر تے ہیں جو حا دثات کا سبب بن جا تی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.