5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فریدہ پنٹو کو ہالی ووڈ فلم ’رائز آف ایپس‘ میں کام کرنے کی پیش کش
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بھارتی فلم ’سَلم ڈاگ ملینےئر‘ میں لتیکا کا کردار نبھا کرشہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ فریدہ پنٹو کو ہالی ووڈ فلمPlanet of the Apesکے تیسرے حصےRise of the Apesمیں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔فریدہ کا اس فلم میں کردار کیرولین نامی ایک ماہرِ علم الحیوانیات کا ہو گا۔سان فرانسسکو کی عکاسی کرنے والی یہ فلم انسانوں کے بن مانسوں پر کیے گئے جینیاتی تجربوں اور اس کے بعد ایک دوسرے پر بالادستی حاصل کرنے کی جنگ کے گرد گھومے گی۔Rise of the Apesنامی اس فلم کی ہدایتکارRupert Wyattکی زیرِ نگرانی عکس بندی اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی جبکہ اسے سال2011کے وسط میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔