تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہورہائی کورٹ میں حج پالیسی2010کوچیلنج کردیاگیا

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہورہائی کورٹ میں حج پالیسی2010کوچیلنج کردیاگیا اوراسے اقرباپروری اور سیاسی بنیادوں پر استوار ہونے کی وجہ سے کالعدم قراردینے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہاگیاہے کہ قومی حج پالیسی سراسر سیاسی بنیادوں پر مرتب کی گئی ہے اوراس میں وزارت مذہبی امور نے اپنے پسندیدہ حلقوں کونوازنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔حج پالیسی2010سپریم کورٹ کے اس حکم کے خلاف ہے جس میں سپریم کورٹ نے حج ٹورز آپریٹرز کی درخواستوں کونمٹاتے ہوئے عدالتی ہدایات کی روشنی میں حج پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ حکومت کوہدایت کی جائے کہ وہ ہرسال حج پالیسی مرتب کرنے کی بجائے مستقل بنیادوں پر قانون سازی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.