5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اپر اورکزئی میں جھڑپ،24شدت پسند ہلاک، ایک اہلکار شہید
جنگ نیوز -
پشاور . . . اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں24 شدت پسند مارے گئے ۔ایف سی میڈیا سیل کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں سیکیورٹی فورسزکا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں24 شدت پسند ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ہیں ۔ڈبوری سے آنے والی اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں ایک اہلکار شہید اورنوزخمی بھی ہوئے ۔شہید اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ اور ٹل منتقل کردیاگیاہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے اورمشتبہ گاڑیوں اور افراد کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔