تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چمن، شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ، برف50روپے فی کلو

جنگ نیوز -
چمن . . . چمن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا دورانینہ کم نہ ہو سکا شدید گرمی میں شہری پانی کے حصول میں سرگرداں برف پچاس روپے فی کلو تک جا پہنچا۔ بلوچستان کے دوسرے بڑے اہم سرحدی اور تجارتی شہر چمن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ آٹھ روز سے بیس گھنٹوں کی یومیہ لوڈشیڈنگ صبح پانچ سے نو بجے صبح تک صرف چار گھنٹے بجلی کی فراہمی سے شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے دن بھر ریت کی میدانی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے سے لو اور شدید گرمی پڑتی ہے جس سے شہری گھروں دکانوں اور جھونپڑ یوں میں محصور ہو جاتے ہے مساجد سکولوں سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں میں پانی ناپید ہو جانے کے باعث شہری دن بھر پانی کے حصول میں سرگرداں رہتے ہے برف کی فی کلو پچاس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے حکومتی ادارے صورتحال سے غافل ہو جانے کے باعث شہری اب پانی اور برف کو افغان سرحدی علاقے اسپین بولدک سے چمن لارہے ہے اس صورتحال میں پانی اور برف خرید وفروخت ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.