5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نیٹو کنٹینرز کو موٹر وے پولیس نے روکا، بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبرپختون خوا کے سینئروزیربشیراحمد بلور نے کہا ہے کہ کنٹینرز کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔خیبرپختون خوا کے سینئروزیربشیراحمد بلور نے جیونیوز کو بتایا کہ کنٹینرز کے داخلے پر خیبرپختون خوا حکومت کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں طورخم سرحد پر کنٹینرز کا رش بڑھ گیا ہے، جس کے باعث موٹروے پولیس نے کنٹینرز کو روک دیئے ہیں۔