تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ:کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اورمریض اسپتال پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ کے فاطمہ جناح چسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اورمریض کوداخل کرادیا گیا پچھلے تین ہفتوں کے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیارہ افراد کانگو وائرس کاشکار ہوچکے ہیں ۔ فاطمہ جناح چسٹ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکڑ آدم خان نے جیو نیوز کو بتایاکہ کوئٹہ کے علاقے ازبکستان سے ایک نوجوان نصراللہ کو کانگوکے شبہ میں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ڈاکڑزاس کی جان بچنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پانچ روزقبل ہسپتال میں داخل کرائے جانے والی خاتون حوا بی بی کی حالت خطرے سے باہر ہے پچھلے تین ہفتوں کے دوران بلوچستان بھر سے گیارہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے تین ہلاک جبکہ6 صحت مند ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.