تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان خود مختار ہے، ولیم ہیگ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . برطانیوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان خود مختار ہے،نئ برطانوی حکومت پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور دیرپا بنائے گی ، جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کو توانائی کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں یورپی یونین سے بات کرینگے۔ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ انکی حکومت اگلے چار سال میں پاکستان کومختلف شعبوں میں تعاون کیلئے 665 ملین پاؤنڈ فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کا ایک اسٹریٹیجک پارٹنر ہے جس کے ساتھ تجارتی،ذاتی اور فیملی تعلقات ہیں۔ ولیم ہیگ نے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار کوبھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ افغانستان میں دیر پا امن اور حقیقی جمہوریت، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پہتر تعلقات چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے گیس کی اشد ضرورت ہے، تاہم پاکستان اپنی بین الاقوامیذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی فراہمی کیلئے پاکستان یورپین یونین سے بھی بات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں تعاون وتعلقات کے فروغ کیلئے پاک۔یوکے فاؤنڈیشن قائم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.