تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وفاقی وزیر بابر اعوان کی جانب سے پاکستان بار کونسل کیلئے دو کروڑ کا چیک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے پاکستان بار کونسل کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دے دیا ہے ۔ وزیرقانون بابراعوان نے گزشتہ دنوں پاکستان بار کونسل کو پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا ، اس میں سے دو کروڑ روپے دینے کے لئے بابر اعوان آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت آئے اور وہاں پاکستان بارکونسل کے عہدے داروں کو یہ چیک دیا،، پاکستان بار کونسل کے مطابق اس رقم میں سے دس لاکھ روپے ، کونسل کے عام ورکرز کی فلاح پر خرچ کئے جائیں گے، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں بابراعوان نے کہا کہ ان کے وکلا سے کوئی اختلاف نہیں اور سب مل کر کام کر رہے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.