5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ٹارگٹ کلنگ لینڈ اور کرپشن مافیا کی وجہ سے ہو رہی ہے، فاروق ستار
جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی مومنٹ کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ لینڈ مافیا اورکرپشن مافیاکی وجہ سے ہورہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملک کے دوفیصدطبقے کاتمام ملکی وسائل پر قبضہ ہے جبکہ 98فیصد عوام پسے ہوئے ہیں اوراپنے حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین محروم طبقے کی نگہبانی کے لئے پنجاب میں ایم کیوایم کولارہے ہیں، پنجاب کی عوام نے ایم کیوایم کوجوپذیرائی بخشی ہے وہ فراموش نہیں کریں گے۔