تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ:لاپتہ ڈاکڑز کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں تین لاپتہ ڈاکڑز کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچ ڈاکڑز فورم کی اپیل پرزرغون روڈ احتجاجی مظاہرہ کیاصوبائی وزیر صحت کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ بلوچ ڈاکڑز فورم کی اپیل پرڈاکڑ نسیم بلوچ،ڈاکٹر دین محمد بلوچ ا ور ڈاکڑ اکبرمری کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکڑ نصیر احمد کی قیادت میں سول ہسپتال کوئٹہ سے احتجاجی ریلی نکالی جو انسکمب روڈ،ڈاکڑ بانو روڈ سے گزرتی ہوئی زرغون روڈ پر پہنچی مظاہرین گورنر ہاوس جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے مظاہرین کو جی پی او چوک سے آگے بڑھانے نہیں دیا جس پر مظاہرین نے جی پی او چوک پردھرنا دیتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی اس موقع پربلوچ ڈاکڑز فورم کے آرگنائزر ڈاکڑ نصیر بلوچ نے جیو نیوز کو بتا یا کہ اگرتینوں لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کو بازیاب نہیں کیاگیا تووہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے اورپورے بلوچستان کے ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائے گی ۔بعدازیں صوبائی وزیر صحت عین اللہ شمس نے مظاہرین سے مذاکرت کئے ان کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت عین اللہ شمس نے کہا کہ بلوچستان میں صرف ڈاکڑز ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ لاپتہ ہیں ہم نے اس معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھا یا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بی ایم سی میں داخلہ،اور ڈاکڑزکو درپیش مسائل جلد حل کردئیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.