تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیصل آباد:بستی مسمار کئے جانے کیخلاف متاثرین کا احتجاج

جنگ نیوز -
فیصل آباد…گوجرہ میں سرکاری زمین پرقائم مزدوروں کی بستی مسمار کئے جانے کے خلاف متاثرین نے فیصل آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی وزیر مال حاجی اسحاق کے خلاف نعرے بازی کی۔گوجرہ کے نواحی علاقے241گڑہا کی اضافی آباد کے مکینوں کی جانب سے مکانوں کو مسمار کئے جانے کے خلاف پریس فیصل آباد میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیاگیا۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ ان کے گھروں کوصوبائی وزیر مال حاجی اسحاق کے حکم پر مسمار کیاگیاہے۔مظاہرین میں بڑی تعداد پاور لوم مزدوروں کی بھی تھی جن کا کہنا تھا کہ وہ تیس سال سے اس بستی میں رہائش پزیر تھے اورگھروں کوگرائے جانے کے بعدوہ بے سروسامانی کی حالت میں در بدر پھرنے پر مجبور ہیں۔مظارہین نے اس موقع پر صوبائی وزیر مال حاجی اسحاق کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کے گھروں کا معاوضہ اور رہائش کے لئے زمین فراہم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.