5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب اسمبلی:اقلیتی ارکان کا فنڈز نہ ملنے پر بائیکاٹ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کے اقلیتی ارکان نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کے خلاف احتجاجاً اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تاہم وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔اقلیتی ارکان طاہر سلیم چوہدر ی،پرویزرفیق اور نجمی سلیم ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پراحتجاج کرتے ہوئے سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔ارکان کا کہناتھا کہ انہیں گذشتہ دوبرسوں سے فنڈز جاری نہیں کئے گئے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے ان کے ترقیاتی فنڈز کی رقم30کروڑسے کم کرکے21کروڑکردی گئی ہے۔ اقلیتی ارکان کے احتجاج میں سینئر وزیر راجاریاض بھی شامل ہوگئے۔رانا ثنااللہ ،اقلیتی ارکان کو سیڑھیوں سے اٹھانے کی کوشش میں تھے کہ اس دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی اسمبلی پہنچ گئے،انہوں نے اقلیتی ارکان کوتمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پرانہوں نے احتجاج ختم کردیا۔