تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب اسمبلی،پرویز مشرف کیخلاف ریمارکس پر اپوزیشن کا احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں سینئروزیرراجا ریاض کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویزمشرف کے خلاف ریمارکس پر اپوزیشن نے احتجاج کیااورنعرے بازی کی۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ پربحث کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ غیرقانونی کاموں سے مری کی جو بربادی کی گئی اسے بحال کرنا جان جوکھوں کاکام ہے تاہم انہوں نے غیرقانونی پلازے ختم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ پنجاب میں کرپشن کی داستان سناؤں توپوراایوان روئے گا۔اس پر اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیرالدین نے سابقہ حکومت کا دفاع کیا۔تاہم پہلے وزیرمحنت اشرف سوہنا اور پھرسینئروزیرراجا ریاض نے پرویزمشرف کے خلاف تقریریں کرڈالیں، راجا ریاض کی طرف سے پرویز مشرف کا ساتھ دینے والوں کو غدار کہنے پر ایوان میں سابق صدر کیخلاف نعرے لگنا شروع ہوگئے،جس کے جواب میں اپوزیشن ارکان بھی کھڑے ہوگئے ،اس موقع پر ایوان میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی۔ ایک موقع پر تو قائم مقام اسپیکر رانا مشہود بھی بے بس ہوگئے اورایوان میں شدیدنعرے بازی ہوتی رہی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.