تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دہشتگردی سے پاکستان کو نقصان، تلافی کیلئے امداد جاری رہے گی،ہالبروک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکاکے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے صدرآصف علی زرداری کویقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گردی سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی کیلئے امریکا پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی ایوان صدراسلام آبادمیں صدرزرداری سے ملاقات میں کرائی ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ،خطے کی صورت حال،پاک امریکااسٹریٹیجک ڈائیلاگ دیگرامورپر بات چیت کی گئی ۔رچرڈ ہالبروک کاکہناتھاکہ امریکادہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے دل اوردماغ جیتنے اورملازمتوں کی فراہمی کی ضروریات سے پوری طرح آگاہ ہے۔صدرزرداری نے کہاکہ حکومت ، مسلح افواج اورعوام دہشت گردی کے عفریت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی اقتصادی مشکلات کے حل اور تجارت کو فروغ دینے میں تعاون کرے، تعمیر نو مواقع زونز کے قیام اور اتحادی سپورٹ فنڈ کے بقایا جات کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.