5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پیپلز پارٹی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی،جہانگیر بدر
جنگ نیوز -
ٹوکیو… پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی ۔یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی جاپان کے زیرِ اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ۷۵ ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کہی۔ تقریب کا آغاز قاری علی حسن کی تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا جس کے بعد شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ سینیٹرجہانگیر بدر نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اپنے ۰۳ سالہ سیاسی کیریئر کے ۵۲ سال حزبِ اختلاف میں رہ کر گزارے اور ملک کے آمروں اور لٹیروں کے سامنے ڈٹی رہیں اور ہر طرح سے ان کا مقابلہ کیا اور اپنے خون کا نذرانہ دیکر پاکستان اور اس کے عوام کو بچایا ۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پی پی پی کی چےئرپرسن ہی نہیں بلکہ وہ ہر پاکستانی کی قائد تھیں،وہ اپنے سیاسی فلسفے کے تحت پاکستان کو ہر مصیبت سے نجات دلانا چاہتی تھیں لیکن افسوس کہ ملک دشمنوں نے انہیں عوام سے جدا کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں پی پی پی جاپان کا اس بات پر بھی مشکور ہوں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے گزشتہ دنوں فلسطین کے غزہ پٹی کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کے خلاف ٹوکیو میں بھر پور احتجاج کیا اور اپنے امن کا پیغام ظالموں تک پہنچایا اور مظلوموں سے ہمدردی کا اظہار کیا، میں بھی آپ لوگوں کی طرح شہید بھٹو اور بینظیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔تقریب سے پی پی جاپان کے صدر نعیم الغنی آرائیں،جوائنٹ سیکرٹری ممتاز عالم،انفارمیشن سیکرٹری مرزا خلیل،ران امتیاز اور دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔