تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بیروزگاری کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، افراسیاب خٹک

جنگ نیوز -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد اب بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ پشاور میں اے این پی نوشہرہ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہا کہ ان کی جماعت جس بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے اور پختونوں کی بقا کی جنگ لڑ کر اپنے پیاروں کی قربانی دے رہی ہے۔ ان شہیدوں کا نام پختونوں کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔ افراسیاب خٹک نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے پارلیمنٹ بااختیار ہو چکی ہیں اور آمریت کی نشانیاں مٹا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.