5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بلوچستان کے ساحلی علاقوں تربت ،اورماڑہ اور پسنی میں زلزلے کے جھٹکے
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے ساحلی علاقوں تربت ،اورماڑہ اور پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں تربت ،پسنی،جیونی اور اورماڑہ میں شام 4بجکر 55منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت3.9 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ساحلی شہر اورماڑہ تھا۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے تربت کے چند کچے مکانات میں معمولی دراڑیں پڑگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔