5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسلام آباد : گرد آلود جھکڑ اور شدید آندھی سے 1 شخص جاں بحق ، 3 زخمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں گرد آلود جھکڑ اور شدید آندھی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین کے زخمی ہوگئے ہیں، آندھی کے باعث دن میں اندھیراچھاگیا اور متعدددرخت اکھڑگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کا طوفان شام چار بجے پشاور سے شروع ہوا اور راولپنڈی اسلام آباد میں ساڑھے پانچ سے چھ بجے داخل ہوا،اسلام آباد میں طوفان کی رفتار 75 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ راول پنڈی میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔آندھی سے کئی درخت مختلف سڑکوں پرگرگئے، جس کے باعث کھڑی گاڑیوں کونقصان پہنچا۔راول پنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں کچے مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا، جبکہ ایف ایٹ ٹو اور ایف ٹین مرکز میں میں فلیٹ پر عارضی چھت گرنے سے دو شخص زخمی ہوئے۔موٹر وے پر شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے مسافروں نے گاڑیاں سڑک پرکھڑی کردیں ۔ اسلام آباداورراول پنڈی میں کئی سائن بورڈگرگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کے بعد آنے والی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی حدت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی واقع ہو ئی ہے ۔بارش کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پرنکل آئی۔