تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل : پانی کااخراج11537کیوسک ہوگیا، کل سے کشتی سروس شروع

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل کے اسپل وے میں دھماکوں کے بعداسپل وے سے پانی کااخراج11537کیوسک ہوگیاہے،حکام نے کل سے کشتی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔عطاآباد جھیل کے اسپل وے میں گزشتہ روز دھماکا کرکے پانی کے اخراج میں رکاوٹ بننے والے پتھروں کوہٹائے جانے کے بعد یہاں سے پانی کا بہاؤ11537تک پہنچ گیاہے۔ہنزہ میں گرمی کی شدت میں اضافے سے گلیشئیرز پگھلنے سے جھیل کی سطح میں اضافہ ہوگیاہے جس سے گلمت اور ششکٹ میں مزیدنو مکان ڈوب گئے ہیں ۔چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد کی سربراہی میں حکام اور ماہرین اسپل وے پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔دوسری طرف کل سے شروع ہونے والی کشتی سروس سے ابتدائی طور پر سامان کی نقل و حمل شروع کی جائے گی۔گلگت اور ہنزہ میں ہیلے کاپٹر سروس جاری ہے ۔اورشاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن بھی سہ پہر چار بجے تک کھلارہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.