تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کی پریس کانفرنس میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار 2دہشت گردوں حامد پیا اور ظفر گنجا کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم گزشتہ کئی دنوں سے عوام کوآگاہ کرتی رہی ہے کہ ایک گھناؤنے منصوبے کے تحت کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اوران دہشت گردوں کی گرفتاری سے ملک بھر کے عوام جان سکیں گے کہ کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے اور ان سفاک دہشت گردوں کو کن عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.