تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان کو پانچ کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کوپاکستان کی معاشی مشکلات کا احساس کرنا چاہے ڈونر ممالک گزشتہ سال ٹوکیو میں امداد کے لیے کئے گئے وعدے پورے کریں۔وزیر اعظم ہاؤس اسلام آبادمیں برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ملاقات میں وزیر خارجہ ،وزیر دفاع ،وزیر داخلہ اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے ۔وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ نئی برطانوی حکومت کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد اراکین اور وہاں موجود دس لاکھ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کومزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیر اعظم نے برطانوی وزیر خارجہ کو فاٹا میں آئندہ نو سال کے لئے ترقیاتی پروگرام اور مالاکنڈ میں تعمیر نو کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غربت اور جہالت دہشت گردی اور انتہاپسندی کی بنیادی وجوہات ہیں جس کے خاتمے کے لئے معاشی حالت بہتر ہونا ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو معاشی استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے مدد کرنی چاہیے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر ناجائز کراسنگ کو روکنے کے لئے بائیومیٹرکس سسٹم لگایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں سیکریٹری خارجہ سطح پر بات چیت سے امن عمل آگے بڑھنے کی توقع ہے ۔وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ولیم ہیگ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ یورپی یونین کی مارکیٹس تک رسائی کے لئے پاکستان کی مدد کریں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لئے50ملین پاونڈ دیں گے ، جبکہ تعلیم کے شعبے میں250 ملین پونڈ اور اگلے تین سال میں بجٹ ری اسپورٹ کے لئے320 ملین پونڈ فراہم کیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.