5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومت عدلیہ کو فتح کرنے کی مہم پر نکلی ہوئی ہے، لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ انا اور خود پرستی کی زنجیروں میں جکڑی ہو ئی حکومت عدلیہ کو فتح کرنے کی مہم پر نکلی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارکراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی سے خطاب میں کیا۔ لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے خلاف منظم سازش ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے حکمرانوں کی نااہلی ،کرپشن اور بے نقاب کیاجائے گا۔