تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

رینجرز، پولیس ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام رہے ہیں، محمد حسین محنتی

جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام میں رینجرز، پولیس اور خفیہ ادارے ناکام رہے ہیں،حکومت ان کی کارکردگی پر نظر ثانی کرے۔یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے مفتوی کارکن کے نماز جنازہ سے قبل خطاب میں کہی۔ منگل کو شاہ فیصل ٹاون میں جماعت اسلامی کے کارکن مبین الحق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاں بحق کیا تھا۔نماز جنازہ سے قبل خطاب میں محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قاتلوں کی حکمرانی قائم ہے اور روزانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا اور اب ملک میں اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔بعد ازاں محمد حسین محنتی نے نماز جنازہ کی امامت کے فرائض انجام دئے،مبین الحق کو جامعہ ملیہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.