5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کی نوازشریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ نون کے قائدمیاں نواز شریف نے کہاہے کہ پاک بھارت اختلافات کاخاتمہ دونوں ملکوں کے مفادمیں ہے، توقع ہے کہ وزراخارجہ اور داخلہ کے مذاکرات سے جامع مذاکرات کا عمل بحال ہو جائے گا۔برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے پنجاب ہاوس اسلام آبادمیں نوازشریف سے ملاقات کی ۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ برطانیہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی کے لئے اثرورسوخ استعمال کرے، برطانوی وزیر خارجہ نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ولیم ہیگ نے کہا کہ برطانیہ پاک بھارت تعلقات کے معمول پر آنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔نوازشریف کاکہناتھاکہ بھارت کی طرف سے آبی ذخائر اور ڈیمز کی تعمیر نے پاکستان میں شدید تحفظات پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی مفاد ہے اور نہ کوئی حمایت یافتہ۔