تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خیبر پختونخوا کابجٹ2010-11 منظور کرلیا گیا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا اسمبلی نے مالی سال2010-2011 کیلئے2 کھرب،94ارب20کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔خیبر پختون اسمبلی میں مالی سال2010-2011 کے لئے58 مطالبات زر پیش کئے گئے۔ اراکین کی طرف سے کٹوتی کی تحاریک نمٹانے کے بعد ایوان نے نئے مالی سال کے لئے2 کھرب،94 ارب،20 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ صوبائی وزیر خزانہ ہمایون خان نے ایوان میں فنانس بل2010 بھی پیش کیا ۔ جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بل میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح سولہ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.