تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دہشتگردی کے اڈوں کے خاتمے تک شہادتیں ہوتی رہیں گی، رانا ثنااللہ

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک دہشت گردی کے اڈوں اور تربیت گاہوں کو ختم نہیں کیا جائیگا،شہادتیں ہوتی رہیں گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو جہاں موقع ملتا ہے دہشت گردی کرتے ہیں ،ایسے افراد کو کارروائیوں سے پہلے گرفتار کر کے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں کے دوران کئی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.