تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گلگت بلتستان کا12ارب98کروڑ روپے کا بجٹ پیش

جنگ نیوز -
گلگت بلتستان …گلگت بلتستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد آج پہلابجٹ پیش کیا گیا۔بجٹ کاحجم12 ارب98 کروڑ1 ہزار روپے ہے۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں صوبائی وزیر مالیات محمد علی اخترنے بجٹ پیش کیا ۔12 ارب98 کروڑ ایک ہزار روپے مالیت کے بجٹ میں غیر ترقیاتی بجٹ6 ارب40 کروڑ اور48 لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ6 ارب57 کروڑ اور91 لاکھ کا ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت3.4 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ تعلیم کے شعبے پر غیر ترقیاتی بجٹ کا25 فیصد مختص کیاگیاہے۔ بجٹ کا12 فیصدصحت کے شعبے پر خرچ کرنے کی تجویز ہے جبکہ دفتری اخراجات26 فیصد کم کئے گئے ہیں نئے مالی سال میں1700 نئی آسامیاں پیداکیں ہیں جن میں سے250 آسامیاں محکمہ پولیس میں ہونگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.