5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جو بائیڈن کا وزیراعظم گیلانی کو فون ،ایساف کمانڈر کی تبدیلی پراعتماد میں لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . .. . . . . .امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان میں ایساف کمانڈر کی تبدیلی کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو افغانستان میں نیٹوکمانڈر کی تبدیلی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور خطے میں امریکی پالیسیاں برقرار رہیں گی، ٹیلی فون گفتگو میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن کو کہا کہ وہ اپنے رائے متعلقہ حلقوں سے مشاورت کے بعد دیں گے۔