تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وہاڑی کے قریب کوچ حادثے کا شکار،10مسافر جاں بحق،15 زخمی

جنگ نیوز -
وہاڑی.. . . . . . .. . .وہاڑی کے قریب حاصل پور سے لاہور جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ جانے سے دو بچوں سمیت دس افرادجاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیڈ اسلام نہر کے قریب حاصل پور سے لاہور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹے ہوئے الٹ گئی اور بس کا پچھلا نصف حصہ نہر کی جانب فضا میں مئلق ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں موقع پر دو بچوں سمیت دس افراد جاں بحق اور پندرہ شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کیا گیا ہے۔جہاں زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریسکیو عملہ اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے کوچ کو کاٹ کرلاشوں اور زخمیوں کو نکالا جبکہ چار گھنٹے بعد کرین کی مدد سے بس کو پل کے جنگلے سے اتار کر ٹریفک بحال کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.