5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
”1969 میں امریکا نے شمالی کوریا پر ایٹمی حملہ کرنے پر غورکیا تھا“
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . ... . . .. خفیہ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 1969 میں امریکا نے شمالی کوریا پر ایٹمی حملہ کرنے پر غورکیا تھا۔ نیشنل سیکیورٹی آرکائیو کی حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق 1969 میں شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں31 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد امریکی حکومت نے شمالی کوریا کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے ایٹمی حملے سمیت کئی آپشنز پر غور کیا۔ایٹمی حملے کا منصوبہ اس وقت کے وزیردفاع میلون لیئرڈ نے تیار کرکے قومی سلامتی کے مشیر ہنری کسنجر کو پیش کیا تھا۔ لیئرڈ کا اندازہ تھا کہ ایٹمی حملے کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد ہلاک ہونگے۔ تاہم اس وقت کے صدررچرڈ نکسن کے مشیروں نے خاموش رہنے میں عافیت جانتے ہوئے جوابی کارروائی سے گریز کا مشورہ دیا۔