5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کینیڈ:مونٹریال اور اوٹاوا میں زلزلے کے جھٹکے
جنگ نیوز -
مونٹریال. . .. . . .. . .کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور اوٹاوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی۔امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز اوٹاوا سے 61 کلومیٹر شمال میں تھا۔ زلزلے سے شہر کے تجارتی علاقے میں واقع عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اوٹاوا میں پارلیمانی پریس گیلری کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ زیادہ تر عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں۔