5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی : شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ، سیاسی کارکن ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . . .. .کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کاکارکن ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں بسمہ اللہ مسجد کے قریب دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا کہ اس کی ذدآتے ہوئے ایک سیاسی جماعت کا کارکن وقار عرف ٹھلو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق رینجرز علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنے گئی تھی۔کہ گلیوں میں چھپے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے بعد سے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے،اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔